Public domain. محمد اقبال died in 1938, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
پرواز (1935)by محمد اقبال
→
2499پرواز1935محمد اقبال
کہا درخت نے اک روز مُرغِ صحرا سے
سِتم پہ غم کدۂ رنگ و بو کی ہے بنیاد
خدا مجھے بھی اگر بال و پر عطا کرتا
شگُفتہ اور بھی ہوتا یہ عالمِ ایجاد
دیا جواب اُسے خوب مُرغِ صحرا نے
غضَب ہے، داد کو سمجھا ہُوا ہے تُو بیداد!
جہاں میں لذّتِ پرواز حق نہیں اُس کا
وجود جس کا نہیں جذبِ خاک سے آزاد
سانچہ:PD-Pakistan
Be the first to comment.