Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — ابراہیم ذوق

ہیں دہن غنچوں کے وا کیا جانے کیا کہنے کو ہیں

by Admin

1 min read · 175 words

Share chapter:

Public domain. ابراہیم ذوق died in 1854, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

ہیں دہن غنچوں کے وا کیا جانے کیا کہنے کو ہیںby محمد ابراہیم ذوق

→

2751ہیں دہن غنچوں کے وا کیا جانے کیا کہنے کو ہیںمحمد ابراہیم ذوق

ہیں دہن غنچوں کے وا کیا جانے کیا کہنے کو ہیں

شاید اس کو دیکھ کر صل علیٰ کہنے کو ہیں

وصف چشم و وصف لب اس یار کا کہنے کو ہیں

آج ہم درس اشارات و شفا کہنے کو ہیں

آج ان سے مدعی کچھ مدعا کہنے کو ہیں

پر نہیں معلوم کیا کہویں گے کیا کہنے کو ہیں

جو وہ قد قامت سدا کہنے کو ہیں

اور عاشق وصف قد قامت ترا کہنے کو ہیں

پوچھ آ قاتل سے تو وہ کب کرے گا ہم کو قتل

آج ہم تاریخ مرگ آپ اے قضا کہنے کو ہیں

میں ترے ہاتھوں کے قرباں واہ کیا مارے ہیں تیر

سب دہان زخم منہ سے مرحبا کہنے کو ہیں

وہ جنازے پر مرے کس وقت آئے دیکھنا

جب کہ اذن عام میرے اقربا کہنے کو ہیں

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.