Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — ابراہیم ذوق

آتے ہی تو نے گھر کے پھر جانے کی سنائی

by Admin

1 min read · 163 words

Share chapter:

Public domain. ابراہیم ذوق died in 1854, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

آتے ہی تو نے گھر کے پھر جانے کی سنائیby محمد ابراہیم ذوق

→

2769آتے ہی تو نے گھر کے پھر جانے کی سنائیمحمد ابراہیم ذوق

آتے ہی تو نے گھر کے پھر جانے کی سنائی

رہ جاؤں سن نہ کیونکر یہ تو بری سنائی

مجنوں و کوہ کن کے سنتے تھے یار قصے

جب تک کہانی ہم نے اپنی نہ تھی سنائی

شکوہ کیا جو ہم نے گالی کا آج اس سے

شکوے کے ساتھ اس نے اک اور بھی سنائی

کچھ کہہ رہا ہے ناصح کیا جانے کیا کہے گا

دیتا نہیں مجھے تو اے بے خودی سنائی

کہنے نہ پائے اس سے ساری حقیقت اک دن

آدھی کبھی سنائی آدھی کبھی سنائی

صورت دکھائے اپنی دیکھیں وہ کس طرح سے

آواز بھی نہ ہم کو جس نے کبھی سنائی

قیمت میں جنس دل کی مانگا جو ذوقؔ بوسہ

کیا کیا نہ اس نے ہم کو کھوٹی کھری سنائی

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.