Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — بہادر شاہ ظفر

قاروں اٹھا کے سر پہ سنا گنج لے چلا

by Admin

1 min read · 140 words

Share chapter:

Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

قاروں اٹھا کے سر پہ سنا گنج لے چلاby بہادر شاہ ظفر

→

1092قاروں اٹھا کے سر پہ سنا گنج لے چلابہادر شاہ ظفر

قاروں اٹھا کے سر پہ سنا گنج لے چلا

دنیا سے کیا بخیل بجز رنج لے چلا

منت تھی بوسۂ لب شیریں کہ دل مرا

مجھ کو سوئے مزار شکر گنج لے چلا

ساقی سنبھالتا ہے تو جلدی مجھے سنبھال

ورنہ اڑا کے پاں نشۂ بنج لے چلا

دوڑا کے ہاتھ چھاتی پہ ہم ان کی یوں پھرے

جیسے کوئی چور آ کے ہو نارنج لے چلا

چوسر کا لطف یہ ہے کہ جس وقت پو پڑے

ہم بر چہار بولے تو برپنج لے چلا

جس دم ظفرؔ نے پڑھ کے غزل ہاتھ سے رکھی

آنکھوں پہ رکھ ہر ایک سخن سنج لے چلا

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.