Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — بہادر شاہ ظفر

ہوا میں پھرتے ہو کیا حرص اور ہوا کے لیے

by Admin

1 min read · 158 words

Share chapter:

Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

ہوا میں پھرتے ہو کیا حرص اور ہوا کے لیےby بہادر شاہ ظفر

→

1602ہوا میں پھرتے ہو کیا حرص اور ہوا کے لیےبہادر شاہ ظفر

ہوا میں پھرتے ہو کیا حرص اور ہوا کے لیے

غرور چھوڑ دو اے غافلو خدا کے لیے

گرا دیا ہے ہمیں کس نے چاہ الفت میں

ہم آپ ڈوبے کسی اپنے آشنا کے لیے

جہاں میں چاہیئے ایوان و قصر شاہوں کو

یہ ایک گنبد گردوں ہے بس گدا کے لیے

وہ آئینہ ہے کہ جس کو ہے حاجت سیماب

اک اضطراب ہے کافی دل صفا کے لیے

تپش سے دل کا ہو کیا جانے سینے میں کیا حال

جو تیرے تیر کا روزن نہ ہو ہوا کے لیے

طبیب عشق کی دکاں میں ڈھونڈتے پھرتے

یہ دردمند محبت تری دوا کے لیے

جو ہاتھ آئے ظفرؔ خاک پائے فخراؔلدین

تو میں رکھوں اسے آنکھوں کے توتیا کے لیے

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.