یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو
by Admin1 min read · 166 words
Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنوby بہادر شاہ ظفر
→
1567یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنوبہادر شاہ ظفر
یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو
مرے فسانۂ غم کو مری زباں سے سنو
سناؤ درد دل اپنا تو دم بہ دم فریاد
مثال نے مری ہر ایک استخواں سے سنو
کرو ہزار ستم لے کے ذکر کیا یک یار
شکایت اپنی تم اس اپنے نیم جاں سے سنو
خدا کے واسطے اے ہمدمو نہ بولو تم
پیام لایا ہے کیا نامہ بر وہاں سے سنو
تمہارے عشق نے رسوا کیا جہاں میں ہمیں
ہمارا ذکر نہ تم کیونکہ اک جہاں سے سنو
سنو تم اپنی جو تیغ نگاہ کے اوصاف
جو تم کو سننا ہو اس شوخ دلستاں سے سنو
ظفرؔ وہ بوسہ تو کیا دے گا پر کوئی دشنام
جو تم کو سننا ہو اس شوخ دلستاں سے سنو
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.