مگر وہ دید کو آیا تھا باغ میں گل کے
by Admin1 min read · 127 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
مگر وہ دید کو آیا تھا باغ میں گل کےby مرزا محمد رفیع سودا
→
1248مگر وہ دید کو آیا تھا باغ میں گل کےمرزا محمد رفیع سودا
مگر وہ دید کو آیا تھا باغ میں گل کے
کہ بو کچھ اور میں پائی دماغ میں گل کے
عدو بھی ہو سبب زندگی جو حق چاہے
نسیم صبح ہے روغن چراغ میں گل کے
چمن کھلیں ہیں پہنچ بادہ لے کے اے ساقی
گرفتہ دل مجھے مت کر فراغ میں گل کے
نہیں ہے جائے ترنم یہ بوستاں کہ نہیں
سوائے خون جگر مے ایاغ میں گل کے
علی کا نقش قدم ڈھونڈھتا ہے یوں سوداؔ
پھرے ہے باد سحر جوں سراغ میں گل کے
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.