دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرف
by Admin1 min read · 138 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرفby مرزا محمد رفیع سودا
→
1274دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرفمرزا محمد رفیع سودا
دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرف
جوں صید وقت ذبح کے صیاد کی طرف
نے دانہ ہم قیاس کیا نے لحاظ دام
دھنس گئے قفس میں دیکھ کے صیاد کی طرف
ثابت نہ ہووے خون مرا روز باز پرس
بولیں گے اہل حشر سو جلاد کی طرف
پتھر کی لیکھ تھا سخن اس کا ہزار حیف
بولی زبان تیشہ نہ فرہاد کی طرف
طرہ کے تیرے واسطے صد چوب شانہ دار
قمری گئی ہے کاٹنے شمشاد کی طرف
سوداؔ تو اس غزل کو غزل در غزل ہی کہہ
ہونا ہے تجھ کو میرؔ سے استاد کی طرف
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.