یوں دیکھ مرے دیدۂ پر آب کی گردش
by Admin1 min read · 162 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
یوں دیکھ مرے دیدۂ پر آب کی گردشby مرزا محمد رفیع سودا
→
1236یوں دیکھ مرے دیدۂ پر آب کی گردشمرزا محمد رفیع سودا
یوں دیکھ مرے دیدۂ پر آب کی گردش
دریا میں ہو جس طرح سے گرداب کی گردش
مرتا ہوں ترے واسطے روتا ہوں زبس یار
ہے سیل مری چشم میں گرداب کی گردش
پھر جاتی ہیں اس طرح سے اک پل میں وہ انکھیاں
جوں بزم میں ہو جام مئے ناب کی گردش
ازبسکہ ہے آنکھوں میں خمار اس گھڑی ساقی
مے مانگے ہے تجھ سے جو ہر احباب کی گردش
گو خاک ہوا تو بھی پھرا بن کے بگولا
ہو کر نہ گئی عاشق بیتاب کی گردش
جنس خرد و صبر بن اس دل کو ہو کیا چین
مفلس کو بری ہوتی ہے اسباب کی گردش
دل زلف و رخ یار میں سوداؔ نہ پھرے کیوں
خوش آئے ہے اس کو شب مہتاب کی گردش
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.