Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — نذیر اکبر آبادی

اردو لسانیات (3)

by Admin

9 min read · 1,771 words

Share chapter:

Public domain. نذیر اکبر آبادی died in 1830, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

یں کہ ہمارا مجموعہ تعزیرات ہند شاید جسٹی نین کے ضابطہ قانون کے سوا، سیاسی قوانین میں سب سے مکمل بلکہ اکمل تسلیم کیا جاتا ہے۔ یورپ کے کئی ملکوں میں اس مجموعہ کو آگے رکھ کر ضابطے مدون کئے گئے۔ باوجود اس کے یہ مجموعہ بھی اردو کا مرہون منت ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ اور لارڈ مکالے جیسا وحید عصر اور بے بدل منشی اردو کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو گیا۔ یہ اشارہ ہے دفعہ 508 کی تشریح الف کی جانب جس میں لفط دھرنا، قدرے الحاقی تصرف کے ساتھ استعمال ہوا ہے۔ دھرنا دینا کے معنی آپ کومعلوم ہیں جو ہیں۔انہوں نے ماخذ کی پروانہ کرکے ماخوذ سے واسطہ رکھا، اور اسے اپنے مطلب کا بنا لیا۔ چنانچہ عربی یا فارسی لفظوں کی جب اپنے قاعدے کے بموجب جمع بنانے لگے، تو حرف ثانی کی حرکت کو حذف کر دیا۔ محل کی جمع بنی محلوں، حائے حطی کی حرکت غائب، اسی طرح نظر کی جمع بنی نظروں نہ کہ نظَروں۔ اگر انہوں نے فارسی اور عربی یا سنسکرت کے لغات کی اندھی تقلید کی ہوتی تو اردو کو یہ لغاتی تمول ہرگز نصیب نہ ہوتا۔ اب جو کوئی ’’ازا حۃ الاغلاط‘‘ یا ’’تصحیح اللغات‘‘ وغیرہ کا نام لے، تو سمجھ لو کہ وہ اردو کا اہل نہیں۔صفات میں بھی ایسے مرکب وضع کئے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے کہ کن الفاظ میں ان کے ذہن رسا اور جدت آفرینی کی توصیف کرے۔ سیتلا منہ داغ اور سیتا ستی کو ملاحظہ فرمایئے۔ اس مرکب توصیفی کو سیتا ستی کے معنوں میں لکھا گیا ہے، ’’ہندی مسلمان عورت۔‘‘ یعنی یہ مرکب مسلمان عورتوں کے استعمال سے خصوصیت رکھتا ہے۔ اس کے معنی ہیں، ’’عفیفہ بیوی زن، جس کے دامن پر نماز جائز ہو۔‘‘ یہ معنی وہ ہیں جو مسلمان مؤلف اس لغت کے سامنے لکھتا ہے۔صفت نسبتی میں انہوں نے نہایت دلچسپ تصرف سے کام لیا۔ تاریخ فیروز شاہی آپ نے دیکھی ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس کا مصنف ضیا برنی ہے۔ جغرافیہ کے بڑے بڑے ماہر سے پوچھئے کہ برن کہاں واقع ہے۔ وہ سویٹزر لینڈ کے نقشے میں تو ایک برن آپ کو بتا دے گا لیکن ہندوستان کے نقشے میں یہ مقام معدوم رہے گا۔ آپ جانتے ہیں کہ بلند شہر کا قدیم نام برن ہے۔ انہوں نے قصبہ کا نام تو بدل دیا مگر صفت نسبتی کو برنی رکھا، بلند شہری نہ بنایا۔ اس کا دوسرا رخ بھی دلچسپ ہے۔ آگرہ کا نام اکبر آباد نہ پڑ سکا۔ اکبر کے عہد کے قبل سے سب آج تک آگرہ ہی کہتے ہیں لیکن شاہ نظیر اکبر آبادی کہلاتے ہیں۔ دہلی شاہجہاں آباد تو بن گئی لیکن اس کے شاعر دہلوی ہی رہے۔ بات یہ ہے کہ ان کا تصرف مصلحت اور حس مشترک پر مبنی تھا، ضد اور استبداد پر نہیں اور ان کے نظریے معقولیت پر مدون تھے۔ذرا غور فرمایئے کہ ان بزرگوں کی ذہنیت کتنی دقیقہ رس اور نکتہ پرور ہوگی، اور ان کے تصرف لسانی کی قوت عمل کتنی زبر دست ہوگی جو بخشنا، خریدنا اور آزمانا، بدلنا، فرمانا وغیرہ مصدر ترکہ میں چھوڑ گئے۔ مختصر یہ کہ اردو کے متقدمین نے اس کی تدوین و تنظیم میں جو مسالا ان کے سامنے تھا، اس سے بہترین کام لیا جس کی بدولت زبان کو مستقل اور قائم بالذات حیثیت حاصل ہو گئی۔ تصرف لسانی کے معنی صرف اپنانا نہیں بلکہ اپنا سا بنا لینا ہیں۔ آپ نے دیکھا عربی لفظ ’’بدل‘‘ کو لے کر بدلنا مصدر بنایا۔ اب اس کی، فعل کے ہر زمانے اور صیغے میں گردان ہو سکتی ہے۔ یہیں تک نہیں حاصل مصدر بنا ’’بدلی‘‘ تابع مہمل بھی اس کے ساتھ ملایا گیا۔ جیسے ا دل بدل۔ مختصر یہ کہ اس کی وہی حیثیت ہو گئی جو آنا، جانا، کھانا، پینا کی تھی۔انگریزی میں یہ عمل اب تک جاری ہے، اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ وہ زبان برابر ترقی کرتی رہی ہے۔ لوٹ انہوں نے ہمارے ہاں سے لیا، اور ایساا پنا سا بنا لیا کہ فعل کی گردان میں ٹولو اور ٹولوٹ بالکل یکساں ہیں۔ چارلس ڈکنس جیسے مستند مصنف نے یہ لفظ استعمال کیا ہے اور پھر ہمارے لٹیرا کی جگہ لوٹر بنا لیا۔ حال ہی میں ایک لفظ انگریزی میں داخل ہوا ہے۔ ہڑتال سے انہوں نے ہڑتالسٹ بنا یا، اور جمع کے لئے ’س‘ پر ایزاد کیا جیسا کہ انگریزی گریمر کا قاعدہ 2 ہے۔ میرا مطلب تصرف سے یہ ہے۔پچاس برس کا مشاہدہ اور تجربہ جو منظر ہمارے سامنے پیش کرتاہے، حسرت ناک اور مایوس کرنے والا ہے۔ یہ دیکھ کر جی ڈوبتا ہے کہ اس نصف صدی کی مدت میں ہم نے اردو کی لغات میں کوئی ایزادی نہیں کی۔ یعنی اس بارے میں اردو کا ترکیبی فعل گویا معطل ہو گیا۔ چند اصطلاحیں جیسے ’’برقانا‘‘ وغیرہ ضرور وضع کی گئیں اور ’’بھروٹ‘‘ جیسے چند دیسی لفظ اردو میں ضرور لے لئے گئے ہیں لیکن یہ سب علم و فن کی اصطلاحیں ہیں۔ اور پھر یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے وضع یا اختیار کرنے والوں کو کیا کہا گیا۔غیر زبانوں سے جو لفظ بلاضرورت بجنسہ اردو میں آئے، ان میں سے اکثر نا خواندہ مہمان کی طرح اردو کی سبھا میں اوپر ے معلوم ہو رہے ہیں، اس ضمن میں آگے چل کر کچھ عرض کیا جائے گا۔سیاسیات کی مانند لسانیات میں بھی سخت جان ہوا کرتے ہیں۔ یہ سخت جان ان سخت جانوں سے مختلف ہیں جن کی
سوانح عمریاں غزل کے اشعار میں بکھانی جاتی ہیں۔ ان کا استبداد اور سخت گیری زبان کی ترقی اور توسیع کے مزاحم اور جانی دشمن ثابت ہوتے ہیں۔ ہر زبان ان حضرت سے تنگ ہے۔ کہاں اللہ بخشے، وہ بزرگ جن کا قول تھا برقع چونکہ ہماری زبان میں الف سے نکلتا ہے، اس لئے بجائے عین کے الف سے لکھنا چاہئے اور کہاں یہ حضرت جو تصرف لسانی کے نام سے بھویں تانتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اردو میں خود رفتہ نہیں بلکہ از خود رفتہ استعمال کرنا لازم ہے۔ جواب دیا گیا کہ ’سرگزشت‘ کی سر گذشت تو ذرا بیان فرمایئے۔یہ اسی قسم کی موشگافی اور ماخذ پرستی ہے۔ جیسی انگریزی میں Reliable کے متعلق انگلستان کے ادبی سخت جانوں کی طرف سے ظہور میں آئ تھی، ذرا سنیئے بڑے لطف کی بحث ہے۔ اس لفظ کے معنی ہیں اعتبار کے قابل۔ اعتراض ہوا کہ ایک لفظ ٹرسٹ وردی Trustworthy پہلے موجود ہے تو پھر زبان کے نازک اندام پر اور بوجھ کیوں لادا جاتاہے۔ اس کا شافی جواب ملا یعنی ثابت کر دیا کہ پرانا لفظ نئے لفظ کے نفس معنی کا حامل نہیں۔ تو ارشاد ہوا، چونکہ یہ نیا مرکب لفظ Rely سے بنا ہے اور اس فعل کے بعد التزاماً حرف جارOn آیا کرتا ہے۔ اس واسطے اس مرکب کو Relionable کہو۔ سب جانتے ہیں جو حشر اس غلط استدلال کا ہوا۔ لفظ ریا لیبل اس وقت انگریزی کے معتبر کلمات میں سے ہے۔ارشاد ہوتا ہے کہ لفظ رہائش غلط ہے۔ اردو مصدر رہنا سے فارسی طریق پر حاصل مصدر بنا لیا۔ معترض کی ناواقفیت پر ہنسی آتی ہے کہ اس نے اس لفظ کی تاریخ تحقیق کرنے کی زحمت نہ اٹھا کر اس کے اختراع کی تہمت ایک صوبہ کے سر تھوپ دی، جو اس بارے میں قطعاً معصوم ہے۔ جاننا چاہئے کہ سید انشا نے بالکل معمولی طور پر ناچ، اکٹر وغیرہ کے ساتھ اس لفظ کو لکھا ہے۔ اس بے نظیر ادیب اور اہل نظر نقاد کے قلم سے پورب، پچھم، اتر، دکھن کوئی نہ بچا، اور مغل پورہ کی زبان اور لہجے پر تو بے پناہ حملے ہوئے ہیں۔ اگر یہ لفظ مغل پورہ کی جدت آفرینی یا بد مذاقی کا مولود ہوتا تو سید انشا اس کو ایک سادھا رن لفظ کی طرح ہرگز نہ لکھ جاتے۔ 3زبان کی قوت اشتقاق و اختراع اور سلیقہ ترکیب کا ذکر آگے آ چکا ہے۔ یہاں چند مرکبات پیش کئے جاتے ہیں، جو اردو کی قوت حیات اور فعل ترکیبی کی صلاحیت کا بین ثبوت ہیں، ملاحظہ ہو،منہ پھٹ، ہتھ چھٹ، ہری چگ، نین موتنی، چمکو کھاؤ، لٹاؤ بڑ بڑیا، کچ پیندیا، نکھٹو، تلوریا، گلچلا، کھاؤ، گھپ، لنگوٹیا یار، ہنس مکھ، گلچھرے، کٹھ پتلی، چم چچڑ، تل چاولی، گنگا جمنی، رونی شکل، ماما پختیاں، تھڑدلا، گرہ کٹ، جیب کترا، کلے باز، شور بے چٹ، منہ زور، جوشیلا، دل لگی، کمر کس، اگن بوٹ، قبول صورت، ڈل مل یقین، ایماندار، درشنی جوان، بیکل، ٹکڑ گدا، گھنچکر وغیرہ وغیرہ۔آپ نے دیکھا کہ تصرف و اختراع کے ہاتھ سے عربی، فارسی اور نیز سنسکرت کوئی زبان نہ بچی۔ ان الفاظ میں جو مرکبات ہیں، ان میں اسم اور فعل، اسم اور صفت، اسم اور اسم ہر قسم کے کلموں کو آپ شیر و شکر پائیں گے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زبان کا بلوغ درجہ کمال پر ہو۔ بقول خواجہ آتش مغفور،یہ باتیں ہیں جب کی کہ آتش جواں تھا۔میں کہتا ہوں کہ اردو کو آریہ زبان ہونے کے باوجود نہ سنسکرت کا حلقہ بگوش بنانا چاہئے، نہ فارسی یا عربی کا دست نگر، علمی اصطلاحوں کا معاملہ دوسرا ہے جس کو بحث بنانے کا موقع نہیں۔اس سے کس کو انکار ہو سکتا ہے کہ شعر کی زبان نثر کی زبان سے اور بول چال کی زبان علمی تصنیف کی زبان سے ممیز ہوا کرتی ہے۔ یہ کون کہتا ہے کہ فلسفہ مابعد طبعیات یا اسلوب تحلیلی کے نظریے پر باغ و بہار یا فسانہ آزاد کی زبان میں کتابیں تصنیف ہونی چاہئیں۔ علمی زبان روز مرہ سے اسی طرح مابہ الامتیاز بنی ہے جس طرح ڈریس سوٹ، رائڈنگ سوٹ سے کوئی صحیح حواس رکھنے والا شخص کھانے کی پوشاک پہن کر سواری کو نہیں نکلتا لیکن وہ سواری کی پوشاک پہن کر شام کی پوشاک کی ہولی بھی نہیں مناتا۔ یہ تمثیل میں آگے نہیں لے جاؤں گا۔عہد حاضر کے ایک جید لسان یعنی عالم لسانیات کا قول 4 ہے کہ تحریری، علمی زبان کی ہستی کو یخ کی اس پپڑی سے تشبیہ دے سکتے ہیں جو دریا کی سطح پر بن گئی ہو۔ یخ نے اپنے اجزائے ترکیبی دریا سے لئے، حقیقیت میں یہ کچھ نہیں سوائے اس کے کہ دریا کا پانی ہے، پھر بھی اسے دریا نہیں کہہ سکتے۔ ایک بچہ اسے دیکھ کر سمجھتا ہے کہ د ریا نیست و نابود ہو گیا لیکن یہ صرف دھوکہ ہے۔ یخ کی پٹری کے نیچے پانی برابر بہہ رہا ہے یہ تمثیل جو فاضل وینڈر یاس نے دی، فرانسیسی زبان پر صادق آتی ہوگی، اردو پر عائد نہیں ہو سکتی۔ یہاں علمی تحریری زبان کو اس دریا سے تشبیہ نہیں دی جا سکتی، جس کی سطح جم کر یخ کی پپڑی بن گئی ہو۔ یخ کے کڑاڑے یا بر فانی چٹان کو دریا نہیں کہہ سکتے حالانکہ تینوں کے وجود کی بنا پانی ہی پانی ہے۔ممکن ہے کسی ذہن میں یہ سوال اٹھے کہ اگلے زمانہ میں علمی یا تحریری زبان کیا تھی یا تھی ہی نہیں؟ میں

Comments (0)

Be the first to comment.