Public domain. محمد اقبال died in 1938, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
محمد علی باب (1936)by محمد اقبال
→
2550محمد علی باب1936محمد اقبال
تھی خوب حضورِ عُلَما باب کی تقریر
بیچارہ غلَط پڑھتا تھا اعرابِ سمٰوٰات
اس کی غلَطی پر عُلَما تھے مُتَبسّم
بولا، تمہیں معلوم نہیں میرے مقامات
اب میری امامت کے تصّدق میں ہیں آزاد
محبوس تھے اعراب میں قرآن کے آیات!
سانچہ:PD-Pakistan
Be the first to comment.