ہجر کے ہاتھ سے اب خاک پڑے جینے میں
by Admin1 min read · 127 words
Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
ہجر کے ہاتھ سے اب خاک پڑے جینے میںby بہادر شاہ ظفر
→
1601ہجر کے ہاتھ سے اب خاک پڑے جینے میںبہادر شاہ ظفر
ہجر کے ہاتھ سے اب خاک پڑے جینے میں
درد اک اور اٹھا آہ نیا سینے میں
خون دل پینے سے جو کچھ ہے حلاوت ہم کو
یہ مزا اور کسی کو نہیں مے پینے میں
دل کو کس شکل سے اپنے نہ مصفا رکھوں
جلوہ گر یار کی صورت ہے اس آئینے میں
اشک و لخت جگر آنکھوں میں نہیں ہیں میرے
ہیں بھرے لعل و گہر عشق کے گنجینے میں
شکل آئینہ ظفرؔ سے تو نہ رکھ دل میں خیال
کچھ مزا بھی ہے بھلا جان مری لینے میں
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.