Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — بہادر شاہ ظفر

واں رسائی نہیں تو پھر کیا ہے

by Admin

1 min read · 146 words

Share chapter:

Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

واں رسائی نہیں تو پھر کیا ہےby بہادر شاہ ظفر

→

1572واں رسائی نہیں تو پھر کیا ہےبہادر شاہ ظفر

واں رسائی نہیں تو پھر کیا ہے

یہ جدائی نہیں تو پھر کیا ہے

ہو ملاقات تو صفائی سے

اور صفائی نہیں تو پھر کیا ہے

دل ربا کو ہے دل ربائی شرط

دل ربائی نہیں تو پھر کیا ہے

گلہ ہوتا ہے آشنائی میں

آشنائی نہیں تو پھر کیا ہے

اللہ اللہ رے ان بتوں کا غرور

یہ خدائی نہیں تو پھر کیا ہے

موت آئی تو ٹل نہیں سکتی

اور آئی نہیں تو پھر کیا ہے

مگس قاب اغنیا ہونا ہے

بے حیائی نہیں تو پھر کیا ہے

بوسۂ لب دل شکستہ کو

مومیائی نہیں تو پھر کیا ہے

نہیں رونے میں گر ظفرؔ تاثیر

جگ ہنسائی نہیں تو پھر کیا ہے

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.