Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — بہادر شاہ ظفر

کیونکہ ہم دنیا میں آئے کچھ سبب کھلتا نہیں

by Admin

1 min read · 162 words

Share chapter:

Public domain. بہادر شاہ ظفر died in 1862, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

کیونکہ ہم دنیا میں آئے کچھ سبب کھلتا نہیںby بہادر شاہ ظفر

→

1587کیونکہ ہم دنیا میں آئے کچھ سبب کھلتا نہیںبہادر شاہ ظفر

کیونکہ ہم دنیا میں آئے کچھ سبب کھلتا نہیں

اک سبب کیا بھید واں کا سب کا سب کھلتا نہیں

پوچھتا ہے حال بھی گر وہ تو مارے شرم کے

غنچۂ تصویر کے مانند لب کھلتا نہیں

شاہد مقصود تک پہنچیں گے کیونکر دیکھیے

بند ہے باب تمنا ہے غضب کھلتا نہیں

بند ہے جس خانۂ زنداں میں دیوانہ تیرا

اس کا دروازہ پری رو روز و شب کھلتا نہیں

دل ہے یہ غنچہ نہیں ہے اس کا عقدہ اے صبا

کھولنے کا جب تلک آوے نہ ڈھب کھلتا نہیں

عشق نے جن کو کیا خاطر گرفتہ ان کا دل

لاکھ ہووے گرچہ سامان طرب کھلتا نہیں

کس طرح معلوم ہووے اس کے دل کا مدعا

مجھ سے باتوں میں ظفرؔ وہ غنچہ لب کھلتا نہیں

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.