Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاصby مرزا محمد رفیع سودا
→
1267ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاصمرزا محمد رفیع سودا
ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاص
گھر بہ گھر تجھ کو ہر کہیں اخلاص
رو سیاہی سوا نہیں حاصل
نام سے مت کر اے نگیں اخلاص
دیکھ تجھ زلف و رو کی الفت کو
کرتے ہیں آج کفر و دیں اخلاص
زور ہی ہم سے تیں رکھا پیارے
واہ وا رحمت آفریں اخلاص
مثل نقش قدم یہ رکھتی ہے
تیرے در سے مری جبیں اخلاص
گر تمنا گہر کی ہے تو کر
چشم میری سے آستیں اخلاص
آدم اس دام میں پھنسا سوداؔ
رکھے دانے سے خوشہ چیں اخلاص
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.