Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — مرزا رفیع سودا

دھوم سے سنتے ہیں اب کی سال آتی ہے بہار

by Admin

1 min read · 129 words

Share chapter:

Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

دھوم سے سنتے ہیں اب کی سال آتی ہے بہارby مرزا محمد رفیع سودا

→

1273دھوم سے سنتے ہیں اب کی سال آتی ہے بہارمرزا محمد رفیع سودا

دھوم سے سنتے ہیں اب کی سال آتی ہے بہار

دیکھیے کیا کچھ ہمارے سر پہ لاتی ہے بہار

شاید عزم یار کی گلشن میں پہنچی ہے خبر

گل کے پیراہن میں پھولی نئیں سماتی ہے بہار

دیکھنے دے باغباں اب گلستاں اپنا مجھے

حلقۂ زنجیر میں مہماں بلاتی ہے بہار

شور یہ غنچوں کے واشد کا نہیں اے عندلیب

اب چمن میں طمطراق اپنا دکھاتی ہے بہار

کیوں پھنسا گلشن میں یوں جا کر عبث سودا تو اب

میں نہ کہتا تھا تجھے وہ دیکھ آتی ہے بہار

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.