یا رب کہیں سے گرمئ بازار بھیج دے
by Admin1 min read · 119 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
یا رب کہیں سے گرمئ بازار بھیج دےby مرزا محمد رفیع سودا
→
1237یا رب کہیں سے گرمئ بازار بھیج دےمرزا محمد رفیع سودا
یا رب کہیں سے گرمئ بازار بھیج دے
دل بیچتا ہوں کوئی خریدار بھیج دے
اپنی بساط میں تو یہی دل ہے میری جاں
لیتا نہیں تو کیا کروں اے یار بھیج دے
دعویٰ جو برشگال کو آنکھوں سے ہے مری
ایسا کوئی جو ابر گہربار بھیج دے
دیتے ہیں عقد حسن میں عاشق عروس جاں
آتا نہیں جو آپ تو تلوار بھیج دے
سوداؔ سے غم گسار کا تھا دل یہ تیں لیا
اس کے عوض بھلا کوئی غم خوار بھیج دے
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.