اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا
by Admin1 min read · 126 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکاby مرزا محمد رفیع سودا
→
1285اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکامرزا محمد رفیع سودا
اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا
لیکن غبار یار کے دل سے نہ دھو سکا
تجھ حسن نے دیا نہ کبھو مفسدی کو چین
فتنہ نہ تیرے دور میں پھر نیند سو سکا
جو شمع تن ہوا شب ہجراں میں صرف اشک
پر جس قدر میں چاہے تھا اتنا نہ رو سکا
سوداؔ قمار عشق میں شیریں سے کوہ کن
بازی اگرچہ پا نہ سکا سر تو کھو سکا
کس منہ سے پھر تو آپ کو کہتا ہے عشق باز
اے رو سیاہ تجھ سے تو یہ بھی نہ ہو سکا
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.