دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیا
by Admin1 min read · 169 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیاby مرزا محمد رفیع سودا
→
1270دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیامرزا محمد رفیع سودا
دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیا
سخت مہم تھی کہ وہ سر کر گیا
وہم غلط کار نے دل خوش کیا
کس پہ نہ جانے وہ نظر کر گیا
جا ہی بھڑا تجھ صف مژگاں سے یار
دل تو مرا زور جگر کر گیا
رات ملا تھا مجھے تنہا رقیب
یار خدا کا ہی میں ڈر کر گیا
فیض ترے وصف بنا گوش کا
اپنے سخن کو تو گہر کر گیا
دیکھ لی ساقی کی بھی دریا دلی
لب نہ ہمارے کبھو تر کر گیا
کیوں کے کراہوں نہ شب و روز میں
درد مرے پہلو میں گھر کر گیا
نفع کو پہنچا یہ تجھے دے کے دل
جان کا اپنی میں ضرر کر گیا
اور غزل اب کوئی سودا تو کہہ
یہ تو یوں ہی تھی میں نظر کر گیا
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.