Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — مرزا رفیع سودا

دیں شیخ و برہمن نے کیا یار فراموش

by Admin

1 min read · 149 words

Share chapter:

Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

دیں شیخ و برہمن نے کیا یار فراموشby مرزا محمد رفیع سودا

→

1268دیں شیخ و برہمن نے کیا یار فراموشمرزا محمد رفیع سودا

دیں شیخ و برہمن نے کیا یار فراموش

یہ سبحہ فراموش وہ زنار فراموش

دیکھا جو حرم کو تو نہیں دیر کی وسعت

اس گھر کی فضا کر گیا معمار فراموش

بھولے نہ مرے دل سے مرا مصرع جانکاہ

نالہ نہ کرے مرغ گرفتار فراموش

دل سے نہ گئی آہ ہوس سیر چمن کی

اور ہم نے کیا رخنۂ دیوار فراموش

یا نالہ ہی کر منع تو یا گریہ کو ناصح

دو چیز نہ عاشق سے ہو یک بار فراموش

بھولا پھروں ہوں آپ کو اک عمر ہے لیکن

تجھ کو نہ کیا دل سے میں زنہار فراموش

دل درد سے کس طرح مرا خالی ہو سوداؔ

وہ ناشنو حرف میں گفتار فراموش

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.