Skip to main content
📖

Chapterly

Install it from your browser — no store needed

منتخب کلام — مرزا رفیع سودا

گر کیجئے انصاف تو کی زور وفا میں

by Admin

1 min read · 149 words

Share chapter:

Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource

←

گر کیجئے انصاف تو کی زور وفا میںby مرزا محمد رفیع سودا

→

1265گر کیجئے انصاف تو کی زور وفا میںمرزا محمد رفیع سودا

گر کیجئے انصاف تو کی زور وفا میں

خط آتے ہی سب چل گئے اب آپ ہیں یا میں

تم جن کی ثنا کرتے ہو کیا بات ہے ان کی

لیکن ٹک ادھر دیکھیو اے یار بھلا میں

رکھتا ہے کچھ ایسی وہ برہمن بچہ رفتار

بت ہو گیا دھج دیکھ کے جس کی بہ خدا میں

یارو نہ بندھی اس سے کبھو شکل ملاقات

ملنے کو تو اس شوخ کے ترسا ہی کیا میں

جب میں گیا اس کے تو اسے گھر میں نہ پایا

آیا وہ اگر میرے تو در خود نہ رہا میں

کیفیت چشم اس کی مجھے یاد ہے سوداؔ

ساغر کو مرے ہاتھ سے لیجو کہ چلا میں

لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔

Comments (0)

Be the first to comment.