کیجئے نہ اسیری میں اگر ضبط نفس کو
by Admin1 min read · 154 words
Public domain. مرزا رفیع سودا died in 1781, more than 50 years ago, so this text is out of copyright under Pakistan's life-plus-50 term. Text from Urdu Wikisource, which hosts freely licensed works. Source: Urdu Wikisource
←
کیجئے نہ اسیری میں اگر ضبط نفس کوby مرزا محمد رفیع سودا
→
1251کیجئے نہ اسیری میں اگر ضبط نفس کومرزا محمد رفیع سودا
کیجئے نہ اسیری میں اگر ضبط نفس کو
دے آگ ابھی شعلۂ آواز قفس کو
بہہ جاوے لہو ہو کے دل قافلہ سالار
تعلیم دے نالہ جو مرا بانگ جرس کو
پہنچے ہے نم داغ جگر تا سر مژگاں
شاداب میں رکھتا ہوں سدا آگ سے خس کو
پھرتا ہے ادھر زلف میں شانہ تو ادھر دل
یہ دزد نہ لایا کبھو خاطر میں عسس کو
اے عشق نہ فرہاد بچا تجھ سے نہ پرویز
با خاک برابر تو کیا ناکس و کس کو
لے سکتے نہیں سانس تری کو کے مقید
تا خون جگر بیچ نہ غوطہ دیں نفس کو
ترغیب نہ کر سیر چمن کی ہمیں سوداؔ
ہر چند ہوا خوب ہے واں لیک ہوس کو
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:PD' not found۔
Be the first to comment.